Muhammad Haadi Name Rakhna

”محمد ہادی“نام رکھنا

مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-904

تاریخ اجراء:       15ذیقعدۃالحرام1443 ھ/15جون2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ہم اپنے مدنی منے کا نام” محمد ہادی“ عطاری رکھنا چاہتے ہیں ،کیایہ نام رکھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   محمد ہادی نام رکھنا،شرعاً جائز ہے کہ ہادی اگرچہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے مگر یہ اسمائے مشترکہ یعنی ان ناموں میں سے ہے کہ جن کا مخلوق پر بھی اطلاق جائز ہے۔البتہ مشورہ یہ ہے کہ اصل نام صرف محمد رکھا جائے کہ احادیثِ طیبہ میں محمد و احمد نام کے متعدد فضائل و برکات بیان ہوئے اور یہ فضائل تنہا اِن ہی اسمائے مبارکہ یعنی محمد و احمد نام رکھنے کے ہیں لہٰذا نام صرف محمد رکھیں اور پھر پکارنے کے لئے کوئی دوسرا نام مثلاً ہادی رکھ لیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم