مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-904
تاریخ اجراء: 15ذیقعدۃالحرام1443
ھ/15جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہم اپنے مدنی منے کا نام” محمد ہادی“ عطاری
رکھنا چاہتے ہیں ،کیایہ نام رکھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
محمد ہادی نام رکھنا،شرعاً جائز ہے کہ
ہادی اگرچہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے صفاتی ناموں میں سے ایک
نام ہے مگر یہ اسمائے مشترکہ یعنی ان ناموں میں سے ہے کہ
جن کا مخلوق پر بھی اطلاق جائز ہے۔البتہ مشورہ یہ ہے کہ اصل نام
صرف محمد رکھا جائے کہ احادیثِ طیبہ میں محمد و احمد نام کے
متعدد فضائل و برکات بیان ہوئے اور یہ فضائل تنہا اِن ہی اسمائے
مبارکہ یعنی محمد و احمد نام رکھنے کے ہیں لہٰذا نام صرف
محمد رکھیں اور پھر پکارنے کے لئے کوئی دوسرا نام مثلاً ہادی
رکھ لیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا