Muhammad Haadi Hussain Naam Rakhna Kaisa hai ?

"محمدہادی حسین نام رکھنا"

فتوی نمبر:WAT-836

تاریخ اجراء:23شوال المکرم 1443ھ25/مئی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   محمدہادی حسین نام رکھناکیساہے؟بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہادی کے ساتھ "عبد"لگاناضروری ہے یعنی عبدالہادی رکھ سکتے ہیں ،ہادی نہیں رکھ سکتے ۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   "محمد ہادی حسین "نام رکھنا شرعاً جائز ہے،اور ہادی کے  ساتھ عبد کی اضافت لگانا لازمی نہیں ،کیونکہ  ہادی  اگرچہ اللہ پاک  کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے مگر یہ اسمائے مشترکہ یعنی ان ناموں میں سے ہے کہ جن کا مخلوق پر بھی اطلاق جائز ہے۔ بلکہ خودنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک اسماء میں سے ایک اسم ھادی بھی ہے لہذااس میں کوئی حرج نہیں اوراس کے ساتھ حسین ملانابھی درست ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابوواصف محمد آصف عطاری