فتوی نمبر:WAT-658
تاریخ اجراء:14شعبان المعظم 1443ھ/18مارچ 2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
محمد عبد القادر نام رکھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں ! محمد
عبد القادر نام رکھنا جائز ہے۔بلکہ اس نیت سے رکھیں گے کہ
عبدالقادراللہ تعالی کے بہت ہی نیک بندے حضورسیدناغوث اعظم کانام ہے اورنیک
بندے کے نام پرنام رکھنے کی حدیث پاک میں ترغیب دلائی
گئی ہے تومیں حدیث پاک پرعمل کرتے ہوئے اوران کے نام سے برکت لیتے
ہوئے یہ نام رکھتاہوں ،توان شاء اللہ عزوجل اچھی نیت کے باعث
ثواب بھی ملے گا۔نیزاس میں بہتریہ ہے کہ اولاصرف
"محمد"نام رکھے ،تاکہ نام محمدرکھنے کی برکات حاصل ہوں اورپھرپکارنے
کے لیے صرف "عبدالقادر"یاپھر"محمدعبدالقادر"رکھ
لیاجائے تویوں ان شاء اللہ عزوجل
دونوں برکات حاصل ہوں گی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
محمد عرفان مدنی عطاری
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا