مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر: WAT-1047
تاریخ اجراء: 06صفرالمظفر1444 ھ/03ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
محمد
عاص نام رکھنا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عاص کا معنی ہے "نافرمان"ایک صحابی
رضی اللہ تعالی عنہ کا نام
عاص تھا جسے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کر"
مطیع "کر دیا۔ لہذا عاص نام نہ رکھا جائے بالخصوص اسم محمد
کے ساتھ ملا کر یہ نام رکھنے
کی اجازت نہیں۔
الاستیعاب
فی معرفۃ الاصحاب میں ہے:" مطيع بن الأسود بن حارثة بن نضلة بن عوف بن عبيد بن عويج بن عدي بن كعب
القرشي العدوي، كان اسمه العاص فسماه رسول الله صلى الله عليه وسلم
مطيعا، وقال لعمر بن الخطاب: إن ابن عمك العاص ليس
بعاص، ولكنه مطيع."ترجمہ : حضرت
مطیع بن اسود بن حارثہ بن نضلہ بن عوف بن عبید بن عویج بن
عدی بن کعب القرشی العدوی، ان کا نام عاص تھا تو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا مطیع رکھا اور حضرت عمر بن خطاب
رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا کہ تمھارے چچا کے بیٹے کا نام عاص ہے مگر وہ عاص
(یعنی نافرمان) نہیں بلکہ وہ تو مطیع(فرمابردار)
ہے ۔(الاستیعاب فی معرفۃ
الاصحاب، باب الافراد في حرف الميم، 4 /1476، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا