مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1844
تاریخ اجراء:22ذوالحجۃالحرام1444ھ/11جولائی2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میری ایک
بیٹی کا نام ’’مفلحہ‘‘ ہے، کیا یہ نام درست ہے ؟اوردوسری
بیٹی کا نام ’’اشتلفہ ‘‘رکھا تھا دارالافتاء سے معلوم کیا تو
انہوں نے کہا کہ اس کا معنی درست نہیں
،کوئی دوسرا نام رکھ لیں، اب
عائشہ نام رکھنے کا ارادہ ہے، آپ بتائیں کہ کیا یہ نام
رکھنا ٹھیک ہے ؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
’’مفلحہ‘‘م کے ضمہ،ف کے سکون اور لام کے کسرہ کے ساتھ، اس
کامعنی’’کامیاب اور فتح مند ہونے
والی ‘‘ہے، معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے
۔
اوردوسری بیٹی کا نام عائشہ رکھنا چاہتے
ہیں، تو عائشہ اچھا نام ہے ،حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شہزادی اور زوجہ رسول صلی اللہ علیہ
والہ وسلم کانام عائشہ رضی اللہ تعالی عنہاہے ،اچھی
نیت کے ساتھ یہ نام رکھنے سے اللہ عزوجل نے چاہاتو باعث برکت ہوگا ۔نیزحدیث پاک
میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب بھی دلائی
گئی ہے ،لہذااس حدیث پاک
پرعمل کی نیت ہوگی توان شاء اللہ عزوجل ثواب بھی ملے
گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا