مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1789
تاریخ اجراء:18ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/25جون2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
معوذ نام کے معنی کیا ہیں اور یہ نام رکھنا کیسا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
”مُعَوَّذ“ (واؤ پر تشدید و زبر کےساتھ )کا معنی ہے، ”پناہ میں دیا گیا “ اور ”مُعَوِّذ“ (واؤ پر تشدید اور زیر کے ساتھ )کا معنی میں ہے پناہ میں دینے والا ، یہ دونوں طرح سے منقول ہے اور زیادہ مشہور پہلے والا ہے،یہ صحابی رسول حضرت سیدنا معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہ کا نام بھی ہے،جنہوں نے لشکرِ کفار کے سرخیل ابو جہل کو واصلِ جہنم کیا تھا، یہ بابرکت نا م رکھنا بالکل جائز و درست ہے ۔
اس کے اعراب کے متعلق علامہ علی بن سلطان القاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”بتشديد الواو المكسورة أو المفتوحة والذال معجمة. قال السيوطي: هو بتشديد الواو وفتحها على الأشهر، وجزم الرقشي أنه بالكسر على ما في فتح الباري“یعنی یہ واؤ مکسورہ یا مفتوحہ کی تشدید اور ذال کے ساتھ ہے ۔ امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:مشہور قول کے مطابق یہ واؤ کی تشدید اور اس کے فتح کے ساتھ ہے اور رقشی نے اس بات پر جزم کیا کہ یہ کسرہ کے ساتھ ہے اس کے مطابق جو فتح الباری میں ہے۔(مرقاۃ المفاتیح، جلد 11، صفحہ 396، مطبوعہ:بیروت)
مراۃ المناجیح میں ہے: ” ابوجہل کا نام عمرو ابن ہشام ابن مغیرہ مخزومی ہے،اس کی کنیت ابو الحکم تھی کہ لوگوں میں یہ فیصلے کرتا تھا حضور انور نے اس کی کنیت ابوجہل رکھی،اس میں وہ ایسا مشہور ہوگیا کہ اس کا نام اس کی پہلی کنیت چھپ کر رہ گئی۔غزوہ بدر میں عفراء کے دو بچوں معوذ و معاذ کے ہاتھوں قتل ہوا ۔“(مراۃ المناجیح، جلد8، صفحہ106، نعیمی کتب خانہ ، گجرات)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا