مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1874
تاریخ اجراء:16محرم الحرام1445ھ/04اگست2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مشکاۃ
فاطمہ نام رکھناکیساہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مشکوۃ نام رکھنا درست ہے، اس کا معنی ہے طاق،
چراغ رکھنے کی جگہ، فانوس۔
فیروز
اللغات میں ہے :"مشکوۃ (مش۔کات)(ع۔ا۔ مث)(1)
چراغ دان۔ فانوس"
(فیروزاللغات ، ص 1314، مطبوعہ: لاہور)
اور
فاطمہ نام رکھنا بھی بالکل درست اور
بہت اچھا ہے کہ سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک لاڈلی شہزادی صاحبہ رضی اللہ تعالی عنھا،کا نام ہے
۔
اور مذکورہ دونوں نام کو ملا کر مشکوۃ
فاطمہ رکھنے میں بھی حرج نہیں مگر بہتر ہوگا کہ حضرت فاطمہ زہرا
رضی اللہ تعالی عنھا کی نسبت سے بچی کا نام صرف فاطمہ رکھیں
یانبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ سلم کی
ازواج مطہرات،بیٹیوں، نانیوں ، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین
کے ناموں میں سے کوئی نام رکھیں کہ نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی
برکت بھی شامل حال ہو گی اور حدیث مبارکہ میں نیک
لوگوں کے ناموں پر نام رکھنے کی ترغیب
بھی موجود ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا