Mirha Naam Rakhna

مِرحا نام رکھنا

فتوی نمبر:WAT-497

تاریخ اجراء:24 جمادی الاخری  1443ھ/28جنوری 2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    مِرحا نام رکھنا کیسا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مِرحا کا مطلب تکبر ، اکڑ ، اِترانا بھی ہے ،  لہٰذا غلط معنیٰ کا احتمال ہونے کی وجہ سے یہ نام  نہ رکھیں، اس کے علاوہ کوئی دوسرا اچھا نام رکھیں ۔ مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ میں بہت سے نام دیے گئے ہیں ۔وہاں سے دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا نام رکھ لیں ۔ یہ کتاب دعوت اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری