Minha Naam Rakhna Kaisa Hai ?

"منھا"نام رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-651

تاریخ اجراء: 09شعبان المعظم 1443ھ/13مارچ 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   لڑکی کا "منھا"نام رکھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   "منھا "لفظ ایک حرف اور ضمیر کا مجموعہ ہے ،کوئی نام نہیں لہذا بہتر یہ ہے کہ ازواج مطہرات یا صحابیات  یادوسری نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر نام رکھاجائے کہ نیکوں کے نام پرنام رکھنے کی حدیث پاک میں ترغیب دلائی گئی ہے اورامیدہے کہ اس سے نیکوں کی برکات بچی کوملیں گی ۔ حدیث مبارک میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:" تسموا بخیارکم"یعنی اپنے اچھوں کے نام پر نام رکھو۔

       اچھے ناموں کے متعلق  معلومات کے کے لئےمکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسالہ "نام رکھنے کے احکام"کا مطالعہ کریں،اس میں اچھے نام بھی موجود ہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم