Mezaab e Rehmat Naam Rakhna

میزاب رحمت نام رکھنا

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1370

تاریخ اجراء: 04رجب المرجب1445 ھ/16جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میزاب رحمت نام رکھنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   میزابِ رحمت ،خانہ کعبہ کےپرنالے کو کہاجاتا ہے بطور نسبت  یہ نام رکھنا جائز ہے لیکن بہتر  یہ کہ  اسلاف کے ناموں پر نام رکھا جائے ۔ آپ مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’ نام رکھنے کے احکام‘‘ حاصل کریں،اس کا مطالعہ کریں اور اس کے آخر میں صحابہ و صحابیات رضی اللہ تعالی عنہم اور دیگر بزرگان دین   کے نام  بیان کیےگئے ہیں اس میں سے کوئی نام رکھ لیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم