Maisha Naam Ka Matlab Kya Hai ?

مائشہ نام کا مطلب کیا ہے؟

مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2145

تاریخ اجراء: 16ربیع الثانی1445 ھ/01نومبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مائشہ نام کا مطلب کیا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   "مائشہ" عربی زبان کے مصدر میش سے اسم فاعل واحد مؤنث کا صیغہ ہے جس کا معنی ہے :"ملانے والی۔"

المعجم الوسیط میں ہے"ماش الشیء بالشیء میشا:ملانا"(المعجم الوسیط،صفحہ1111،مطبوعہ: لاہور)

   معنی کے اعتبار سے یہ  نام رکھنا جائز تو ہے، البتہ! بہتریہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے، کہ اس کی وجہ سے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہو گی۔اورحدیث پاک پرعمل بھی ہوگاکہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔

   نوٹ :نام رکھنے کے حوالے سے مزید معلومات اور ناموں کے انتخاب کے لیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب بنام"نام رکھنے کے احکام"کا درج ذیل لنک سے مطالعہ فرمائیں:

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم