مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1887
تاریخ اجراء:21محرم الحرام1445ھ/09اگست2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
لڑکے کا نام صدیق اور لڑکی کا نام صدیقہ رکھ سکتےہیں
یانہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
لڑکے کانام صدیق اورلڑکی
کانام صدیقہ رکھنا درست و جائز ہے
۔ یہ نیک ہستیوں
کے القابات ہیں ،ان کی وضاحت درج ذیل ہے :
(الف)صدیق
کامطلب ہے :"نہایت سچا،وفاداردوست "اوریہ حضرت
ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کالقب ہے ۔
(ب)صدیقہ کامطلب ہے :"نہایت سچی
عورت"اوریہ حضرت عائشہ صدیقہ
رضی اللہ تعالی عنہاکالقب ہے ۔
فیروز
اللغات میں ہے”صِدِّیق:(1)نہایت سچا،راست گو۔(2)حضرت ابو
بکر رضی اللہ تعالی عنہ خلیفہ اول کا لقب۔(3)یار
وفا دار۔
صِدِّیقہ:صدیق
کی تانیث،حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کا لقب،حضرت مریم رضی
اللہ عنھا کا لقب۔(2)نہایت سچی عورت۔"(فیروز
اللغات،ص 862،فیروز سنز،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا