Larke Ka Naam Siddique Aur Larki Ka Naam Siddiqa Rakhna

لڑکے کا نام صدیق اور لڑکی کا نام صدیقہ رکھنا

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1887

تاریخ اجراء:21محرم الحرام1445ھ/09اگست2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   لڑکے کا نام صدیق اور   لڑکی کا نام صدیقہ رکھ سکتےہیں یانہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

      لڑکے کانام صدیق اورلڑکی کانام  صدیقہ رکھنا درست و جائز ہے ۔  یہ نیک ہستیوں کے القابات ہیں ،ان کی وضاحت درج ذیل ہے :

   (الف)صدیق کامطلب ہے :"نہایت سچا،وفاداردوست "اوریہ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کالقب ہے ۔

   (ب)صدیقہ کامطلب ہے :"نہایت سچی عورت"اوریہ حضرت عائشہ صدیقہ  رضی اللہ تعالی عنہاکالقب ہے ۔

      فیروز اللغات میں ہے”صِدِّیق:(1)نہایت سچا،راست گو۔(2)حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ خلیفہ اول کا لقب۔(3)یار وفا دار۔

   صِدِّیقہ:صدیق کی تانیث،حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کا لقب،حضرت مریم رضی اللہ عنھا کا لقب۔(2)نہایت سچی عورت۔"(فیروز اللغات،ص 862،فیروز سنز،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم