مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1438
تاریخ اجراء:08شعبان المعظم1444 ھ/01مارچ2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عیسی نام کا مطلب کیاہے
؟ میں نے سنا ہے کہ عیسی
نام بہت طاقتور ہے،اس لیے
جس بچے کا نام عیسی رکھا جائے
،وہ کمزور یا بیمار ہو جاتا ہے ،مجھے عیسی نام رکھنے کا شرعی حکم
بیان کردیں ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
لفظ
"عیسی" کامطلب ہے :" گناہ سے بچنے والا "عیسی
نام رکھنا نہ صرف جائز بلکہ مستحب ومستحسن
اور باعث ِ برکت بھی ہے کہ اللہ عزوجل
کے ایک برگزیدہ نبی کا نام ہےاورحدیث پاک
میں انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے ناموں پرنام
رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔ سنن
ابوداودشریف میں ہے "قال رسول الله صلى الله عليه
وسلم: «تسموا بأسماء الأنبياء"ترجمہ: اللہ تعالی
کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:نبیوں علیہم
الصلوۃ والسلام کے ناموں پرنام رکھو۔(سنن ابی داود،کتاب الادب،باب فی
تغییرالاسماء،ج04،ص287،المکتبۃ العصریۃ، بیروت)
فیروز
اللغات میں ہے”عیسی:گناہ سے بچنے والا۔" (فیروز
اللغات،ص 908،مطبوعہ: لاہور)
بقیہ
اس حوالے سے جو بات بیان کی گئی ہے کہ اس
نام کو رکھنے سے بچہ بیمار یا کمزور ہوجاتاہے یہ بالکل بے اصل ہے بلکہ ایسا گمان رکھنا بدشگونی کے
مترادف ہے لہذا ایسی سوچ سے بچاجائے
بچے کا بیمار ہونا اللہ
عزوجل کی طرف سے ہوتاہے نام کا اس
میں کوئی اثر نہیں ہوتا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا