مجیب: مولانا احمد سلیم عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2381
تاریخ اجراء: 08رجب المرجب1445 ھ/20جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نور کا
معنی روشی ہے اور مدینہ کا معنی شہر ہے، اس معنی کے
اعتبار سے نام رکھنا اگرچہ جائز ہے، مگر لڑکی کا مدینہ نام رکھنا
مسلمانوں میں معروف نہیں، اس لئے یہ نام نہ رکھا جائے، اس
کی بجائے نور فاطمہ نام رکھ سکتے ہیں۔اوربہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام صحابیات وازواج مطہرات رضی اللہ
تعالی عنہن اورنیک بیبیوں میں سے کسی کے نام
پر رکھیں ، تاکہ ان کی برکتیں حاصل ہوں ۔
نوٹ:دعوتِ اسلامی کے ادارے مکتبۃ المدینہ سےکتاب ”نام رکھنے
کے احکام“حاصل کریں ، اس میں بہت سے نام دیے گئے ہیں
،وہاں سے دیکھ کر بھی نام
رکھا جاسکتا ہے ۔
"نور"کے معنی کے متعلق’’ المنجد“ میں ہے :روشنی ۔(المنجد ،صفحہ 947،مطبوعہ خزینہ
علم وادب،لاہور )
"مدینہ"
کے معنی کے متعلق ’’ المنجد“ میں ہے :شہر ۔(المنجد ،صفحہ 832،مطبوعہ خزینہ
علم وادب،لاہور )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا