Kya Alif Se Naam Rakhne Mein Asrat Achhe Nahi Hote ?

کیا الف سے نام رکھنے میں اثرات اچھے نہیں ہوتے ؟

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1401

تاریخ اجراء: 15جمادی الثانی1445 ھ/29دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کہا جاتا ہے کہ الف سے نام نہیں رکھنا چاہیے کہ اثرات اچھے نہیں ہوتے کیا یہ حقیقت ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   یہ بات درست نہیں بلکہ بد شگونی ہے کہ سب سے افضل نام محمد اور احمد میں سے احمد کے شروع میں الف ہے اس طرح کےاور کئی نام ہیں لہٰذا یہ بات غلط ہے۔شرعی اعتبار سے نام رکھنے میں یہ ترغیب ہے بچوں کے نام  انبیائے کرام ، صحابہ کرام یا صالحین ِ امت اور بچیوں کے نام صحابیات یا صالحات امت کے ناموں پر رکھے جائیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم