مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1229
تاریخ اجراء: 07 ربیع الثانی 1444 ھ/04نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کونین
نام کا معنی اور رکھنے کی اجازت ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کونین کا معنی "دو جہاں،دین
دنیاوغیرہ" ہے ۔معنی کے اعتبارسے یہ لفظ نام
رکھنے کے لیے خاص موزوں نہیں ہے ۔
احادیثِ کریمہ میں اچھوں کے نام موں پر نام رکھنے
کی ترغیب موجود ہے ، لہذایہ نام رکھنے کے بجائے لڑکوں کے نام انبیائےکرام علیہم الصلاۃ والسلام اور سلف صالحین رحمۃ
اللہ علیہم کے نام پر اور
بچیوں کے نام نیک صالحات بیبیوں کے نام پر رکھیں ،
تاکہ ان کی برکتیں بھی حاصل ہوں ۔
مشورہ : دعوتِ اسلامی کے ادارے مکتبۃ
المدینہ سےکتاب ”نام رکھنے کے احکام“حاصل کریں ، اس میں بہت سے
نام دیے گئے ہیں ،وہاں سے دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا
نام رکھ لیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا