مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2439
تاریخ اجراء: 22رجب ا لمرجب1445 ھ/03فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جُوَیریہ"
(جیم کے پیش کے ساتھ )کا معنی چھوٹی لڑکی ہے۔یہ
نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ مطہرہ رضی
اللہ عنہا کا نام تھا، یہ نام رکھنا درست بلکہ باعث برکت ہے،اورحدیث
پاک میں نیکوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب بھی ہے
،لہذا آپ یہ نام رکھ سکتے ہیں ۔
الفردوس بماثور الخطاب میں ہے: ”تسموا بخياركم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور
الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)
الکوثر
الجاری الی ریاض احادیث البخاری میں ہے” (جويرية) -بضم الجيم مصغر- بنت الحارث زوجة رسول الله - صلى
الله عليه وسلم“ترجمہ:جویریہ جیم کے ضمہ کے
ساتھ تصغیرکاصیغہ ہے،یہ حارث کی بیٹی
اور رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ ہیں۔(الکوثر الجاری
الی ریاض احادیث البخاری،ج 5،ص 188، دار إحياء التراث
العربي، بيروت)
مرآۃ المناجیح میں ہے”
جویریہ تصغیر ہے جاریۃ
کی جاریہ کے معنی
ہیں لڑکی،جویریہ چھوٹی لڑکی،آپ
جویریہ بنت الحارث ہیں،غزوہ مریسیع جسے غزوہ نبی مصطلق بھی کہتے ہیں
جو ۵ھ
میں ہوا اس میں قید ہوکر آئیں،ثابت ابن قیس کے
حصہ میں آئیں انہیں
نے آپ کو مکاتبہ کردیا
حضور انور نے آپ کا مال کتابت
ادا کردیا اور آپ سے نکاح
کرلیا،آپ کی وفات ربیع الاول
۵۶ھ چھپن میں ہوئی،۶۵
سال عمر پائی رضی اللہ عنہا۔(مرآۃ المناجیح،ج 6،ص
286،287،قادری پبلشرز، لاہور)
بہارشریعت میں ہے "بچہ
کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں
جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں ایسے
ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ
والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے
نام پر نام رکھنا بہتر ہے امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شامل حال ہو۔
" (بہارشریعت، ج
03،حصہ15،ص356،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا