مجیب:مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2447
تاریخ اجراء: 28رجب ا لمرجب1445
ھ/09فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جعفر
الہی نام رکھنا نہ صرف جائز بلکہ بہتر ہے کہ جعفر ،صحابی رسول حضرت
جعفر طیار رضی اللہ تعالی عنہ و امام جعفر صادق رضی اللہ
تعالی عنہ کا نام ہے اور حدیث
پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی
ہے،اگر ان بزرگوں کی نسبت سے یہ نام رکھا جائے تو امید ہے کہ ان
کی برکت بھی بچے کے شاملِ حال ہوگی۔
الفردوس
بماثور الخطاب میں ہے: ”تسموا بخياركم “
ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور الخطاب،
جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)
بہارشریعت
میں ہے "بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت
لوگوں کے ایسے نام ہیں جن کے کچھ معنی نہیں یا اون
کے برے معنی ہیں ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے
کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین
و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے امید ہے کہ اون کی
برکت بچہ کے شامل حال ہو۔ " (بہارشریعت،
ج03،حصہ15،ص356،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا