Jafar Ilahi Naam Rakhna Kaisa ?

جعفرالٰہی نام رکھنا

مجیب:مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2447

تاریخ اجراء: 28رجب ا لمرجب1445 ھ/09فروری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جعفرالٰہی نام رکھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جعفر الہی نام رکھنا نہ صرف جائز بلکہ بہتر ہے کہ جعفر ،صحابی رسول حضرت جعفر طیار رضی اللہ تعالی عنہ و امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ  کا نام ہے اور حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے،اگر ان بزرگوں کی نسبت سے یہ نام رکھا جائے تو امید ہے کہ ان کی برکت بھی بچے کے شاملِ حال ہوگی۔

   الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:  تسموا بخياركم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)

   بہارشریعت میں ہے "بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شامل حال ہو۔ " (بہارشریعت، ج03،حصہ15،ص356،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم