مجیب:مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2703
تاریخ اجراء: 28شوال المکرم1445 ھ/07مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اِسراء نام رکھ سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اسراء کا معنی ہے" رات میں
چلنا"اس اعتبار سے یہ نام رکھنا جائز
ہے،البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ علیہ
وسلم کی ازواج مطہرات،
بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ
عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں
اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی
ہے، نیز امید ہے کہ اچھے نام
کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کے شامل حال ہو گی۔
مصباح اللغات میں ہے”اَسری، اِسراء“رات میں چلنا۔(مصباح اللغات،ص360،مکتبہ قدوسیہ
اردو بازار، لاھور)
الفردوس بماثور الخطاب میں ہے: ”تسموا بخياركم “ ترجمہ:
اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار
الكتب العلمية ، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا