Ikram Naam Rakhna Kaisa Hai ?

اکرام نام رکھنا کیسا

فتوی نمبر:WAT-796

تاریخ اجراء:11شوال المکرم 1443ھ13/مئی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   "اکرام"نام رکھ سکتےہیں؟ 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   لفظ "اکرام"کے معنی فیروزاللغات میں یہ درج ہیں :"کرم ۔بخشش۔عطا۔عزت ۔بزرگی۔تعظیم وتکریم"پس معنی کے لحاظ سے اس نام میں کوئی خرابی نہیں لہذا بچے کا نام"اکرام" رکھنا درست ہے۔البتہ بچے کے نام میں بہتر یہ ہے کہ  اولاصرف محمد یا احمد رکھا جائے کہ حدیثوں میں اس نام کی بہت برکت آئی ہے اور یہ برکات تنہا محمد یا  احمد نام رکھنے کی ہیں۔پھرپکارنے کے لیے کوئی سابھی اچھانام رکھ لیاجائے ۔

   لہٰذا صورت مسئولہ میں بھی مشورہ یہ ہے کہ نام محمد یا احمد رکھیں اور پھر چاہیں تو پکارنے کے لئے  اکرام نام رکھ لیں۔

   اورپکارنے کے لیے جونام رکھاجائے، اس میں بھی مشورہ یہ ہے کہ انبیاء کرام  علیہم الصلوۃ والسلام،  صحابہ کرام، اہلبیت اطہار اور اولیاء عظام وغیرہ صالحین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کریں کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب دلائی گئی ہے  اور اس کےلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب نام رکھنے کے احکام سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی