مجیب:مولانا محمد علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3257
تاریخ اجراء:06جمادی الاولیٰ1446ھ/09نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
لڑکی کانام ابتہال رکھنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ابتہال نام رکھ سکتے ہیں کہ اس کے معنی ہیں:"گڑگڑاکراورپوری کوشش کرکےدعا کرناوغیرہ۔"اوریہ معنی درست ہیں۔البتہ!مستحب یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے، نیز امید ہے کہ اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کے شامل حال ہو گی۔
حجۃ الوداع کے دن عرفات کے میدان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےجودعا رب کریم کی بارگاہ میں فرمائی اس میں ابتہال یعنی رب کی بارگاہ میں گڑگڑانے کے الفاظ شامل ہیں جیسا کہ جامع الکبیرکی حدیث کا جز ہے: "وأبتهل إليك"ترجمہ(اے اللہ) تیرے آگے گڑگڑاتا ہوں۔(جامع الکبیر،جلد03،صفحہ501، بیروت)
معجم اللغة العربية المعاصرة میں ابتہال کا معنی ہے:ابتھلوا الی اللہ ای تضرّعوا واجتهدوا في الدّعاء" یعنی گڑگڑائیں اور دعا میں کوشش کریں۔(كتاب معجم اللغة العربية المعاصرة، جلد01،صفحہ 256،بیروت)
سنن ابو داؤد شريف میں حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”أنکم تدعون یوم القیامۃ بأسمائکم وأسماء آبائکم، فأحسنوا أسمائکم‘‘ ترجمہ:قیامت کے دن تم اپنے ناموں اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے، اس لئے اپنے نام اچھے رکھا کرو۔(سنن ابو داؤد، باب فی تغییر الاسماء، رقم :4948، ص1250،دار ابن کثیر ،بیروت )
اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:" حدیث سے ثابت کہ محبوبانِ خداانبیاء واولیاء علیہم الصلوۃ والثناء کے اسمائے طیبہ پر نام رکھنا مستحب ہے جبکہ ان کے مخصوصات سے نہ ہو۔"(فتاوی رضویہ، جلد24، صفحہ685، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
نوٹ:نام رکھنے کے حوالے سے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتاب’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کریں اس میں بہت سے اچھے نام بھی آپ کو مل جائیں گے۔ کتاب ڈاؤ ن لوڈ کرنےکا لنک درج ذیل ہے۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا