مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1547
تاریخ اجراء: 13رمضان المبارک1444 ھ/04اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حذیفہ نام کا
مطلب بتادیں ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
’’حُذَیفہ‘‘ ایک جلیل القدر صحابی
رضی اللہ عنہ کا نام ہے، جو حضور اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے رازداں تھے ،انہیں صاحب سر ِ رسول
بھی کہاجاتاہے ۔ اس نسبت کی وجہ سے یہ نام بابرکت ہے۔
حذیفہ کامعنی :
ہوسکتاہے کہ حذیفہ،حذفہ کی
تصغیرہو،تواس اعتبارسے اس کامعنی بنے گا:گوشت وغیرہ کاچھوٹاٹکڑا۔
جمہرۃ اللغۃ میں ہے "وَأما تسميتهم حُذَيْفَة فَهُوَ تَصْغِير حذفة وَهِي
قِطْعَة تحذفها من لحم أَو غَيره. " (
جمہرۃ اللغۃ ،ج01،ص508،دارالعلم للملایین،بیروت)
"شمس العلوم ودواء کلام العرب من الکلوم "میں ہے "وحذيفة، بالتصغير: من أسماء الرجال
.ويمكن
أن يكون تصغير حَذَفة، بفتح الذال."( شمس العلوم ودواء کلام
العرب من الکلوم ،ج03،ص1371، دارالفکر، بیروت)
المنجد
میں ہے”الحذف:ایک
قسم کی بط۔واحد حذفة“(المنجد،ص 144،مطبوعہ: لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا