مجیب:عبدالرب شاکرعطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1157
تاریخ اجراء:16ربیع الاول1444ھ/13اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
"ہبہ Hiba" نام رکھ سکتے ہیں؟ کچھ مدنی
منیوں کے نام بھی تجویز کردیجیے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ہبہ نام رکھنا جائز ہے ،ہبہ کے معنی ہیں :تحفہ یعنی
گفٹ۔البتہ! یہ یادرہے کہ بچہ ہویابچی،ان کے نام
اچھوں کے نا م پررکھنامستحب ہے کہ حدیث پاک میں اس کی
ترغیب دلائی گئی ہے ۔بچہ ہوتوسب سے بہترہے کہ اولااس
کانام محمدرکھاجائے تاکہ اس کی احادیث میں بیان کردہ
فضیلتیں حاصل ہوں اورپھرپکارنے کےلیےانبیاء کرام
علیہم الصلوۃ والسلام یاصحابہ کرام علیہم الرضوان
یااولیاء وصالحین علیہم الرحمۃ کے ناموں پرنام
رکھیں۔
اوربچی
ہوتواس کانام ازوجِ مطہرات وصحابیات
یاتابعیات وصالحات رضوان اللہ علیھن کے نام پر نام
رکھیں۔مثلاخدیجہ،عائشہ ،میمونہ ،عاتکہ ،فاطمہ ،زینب
وغیرہ ۔
نوٹ:ناموں کے
متعلق معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ
کتاب" نام رکھنے کا احکام" کا مطالعہ کرلیجئے اس کتاب میں
کئی اسلامی نام مع معانی بھی موجود ہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا