فتوی نمبر:WAT-786
تاریخ اجراء:08شوال المکرم 1443ھ10/مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
(1) لڑکے
کا نام محمد اور پکارنے کے لیے حسنین رکھناکیساہے؟
(2) اور کیالڑکی کا نام رُمیسہ رکھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
(1) لڑکے کا نام محمد رکھنا
اور پکارنے کے لیے حسنین ،رکھنا شرعاً درست ہے۔بلکہ یہ بہترطریقہ
ہے کہ اس طرح نام محمدکے فضائل وبرکات بھی حاصل ہوں گے ۔ان شاء اللہ
عزوجل۔
(2)اور رُمیسہ رمس سےتصغیر
کا صیغہ ہے، جس کا معنیٰ
نشان مٹانا یا چھپانا ہے ، تو اس اعتبار سے اس کا معنیٰ یہ
ہو گا کہ چھوٹی سی نشان مٹانے
والی یا نشان چھپانے والی ۔یہ نام رکھنے میں
بھی شرعاً حرج نہیں
۔ہاں بہتریہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات،بیٹیوں،
نانیوں، دادیوں، صحابیات
رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائےکہ اس
کی وجہ سے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی
شامل حال ہو گی۔اورحدیث پاک پربھی عمل ہوگاکہ جس میں
فرمایاگیا:"اپنے اچھوں کے ناموں پرنام رکھو۔"
مزید
ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےمکتبۃ المدینہ
کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے اوردرج ذیل
لنک سےیہ کتاب ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہے۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا