Harmain Fatima Aur Harmain Zehra Naam Rakhna Kaisa?

حرمین فاطمہ اورحرمین زھرا نام رکھنا

مجیب:عبدالرب شاکرعطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-1170

تاریخ اجراء:20ربیع الاول1444ھ/17اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   حرمین فاطمہ اورحرمین زھرا نام رکھنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حرمین فاطمہ  کامطلب ہے :فاطمہ کی دوحرمت والی چیزیں۔اورحرمین زھراکامعنی ہوگا:زھراکی دوحرمت والی چیزیں ۔اورنام جس کارکھاجارہاہے، وہ ایک ہے ،اس لیے اس کے بجائے فقط فاطمہ ،نام رکھ لیاجائے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے یاپھرکنیزفاطمہ وغیرہ رکھ لیاجائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم