Hareem Fatima Naam Rakhna Kaisa

حریم فاطمہ نام رکھنا کیسا؟

مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل رضا مدنی

فتوی نمبر:Web-377

تاریخ اجراء:       20ذو الحجۃلحرام1443 ھ  /20جولائی2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   حریم فاطمہ نام رکھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حریم فاطمہ نام رکھ سکتے ہیں ۔شریعتِ مُطہَّرہ نے نام رکھنے کا یہ اصول بیان کیا ہے کہ نام اچھا اور بامعنی ہونا چاہیے ۔لڑکوں کے نام اگر انبیائےکرام علیہم الصلوٰۃ والسلام اور سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کے نام پر ہوں تو ،اچھا ہے کہ ان کے ناموں کی برکتیں حاصل ہو ں گی اور بچیوں کے نام نیک صالحات بیبیوں کے نام پر رکھے جائیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم