Haniya, Inara Aur Nabiha Naam Rakhna Kaisa Aur In Naamo Ke Meaning Kya Hain?

ہانیہ،انارہ اور نبیہہ ،نام رکھنا کیسا اور ان ناموں کے معنی کیا ہیں؟

مجیب:ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری

فتوی نمبر:WAT-1199

تاریخ اجراء:28ربیع الاول1444ھ/25اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچیوں کے یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ ہانیہ haniya۔ انارا Inara۔ نبیہا Nabiha۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اِنارہ : اس کا معنی ہے :روشن ہونا،خوبصورت ہونا ۔ روشن کرناوغیرہ ۔( اس کے آخرمیں الف نہیں بلکہ ہاء ہے ۔)

   نبیہَہ :اس کا معنی ہے :"سمجھدار ۔" (یہ لفظ نبیہہ ہے ، آخر میں دو بار ہاء ہے ، الف نہیں ہے) ۔

   ہانیہ: اس کا معنی ہے: خوش وخرم۔

   شرعی اورمعنوی اعتبارسے ان ناموں میں کوئی حرج نہیں ہے   لہٰذا بچیوں کے یہ نام رکھے جا سکتے ہیں ۔

    نوٹ: شریعتِ مُطہَّرہ نے نام رکھنے کا یہ اصول بیان کیا ہے کہ نام اچھا اور بامعنی ہونا چاہیے ۔ احادیثِ کریمہ میں اچھوں کے نام موں پر نام رکھنے کی ترغیب موجود ہے ، لہٰذا لڑکوں کے نام انبیائےکرام علیہم الصلاۃ والسلام اور سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کے نام پر اور بچیوں کے نام نیک صالحات بیبیوں کے نام پر رکھیں ، تاکہ ان کی برکتیں حاصل ہوں ۔

   مشورہ : دعوتِ اسلامی کے ادارے مکتبۃ المدینہ سےکتاب ”نام رکھنے کے احکام“حاصل کریں ، اس میں بہت سے نام دیے گئے ہیں ،وہاں سے دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا نام رکھ لیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم