مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان
عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-605
تاریخ اجراء: 29رجب المرجب 1443ھ/03مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بچہ پیدا ہوا ہے،کیا اس کا نام حیدر
رکھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں ! بچے کا نام
حیدر رکھ سکتے ہیں۔یہ حضرت علی رضی اللہ
تعالی عنہ کانام ہے ،جس کے معنی ہیں
:"شیر"۔ اورحدیث مبارک
میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی
ہے لہذاحدیث پاک پرعمل کرنے کی نیت اور حضرت علی
رضی اللہ تعالی عنہ کے نام مبارک سے برکت لینے کی
نیت سے اس نام کورکھاجائے توان شاء اللہ عزوجل ثواب اوربرکت نصیب
ہوگی ۔صحیح مسلم شریف میں
ہے "فقال علی: أنا الذي سمتني أمي حيدره"ترجمہ:پس حضرت علی رضی اللہ تعالی
عنہ نے فرمایا:میں وہ ہوں کہ میرانام میری ماں نے
حیدررکھاہے ۔(صحیح مسلم،کتاب
الجہاد،باب غزوۃ ذی
قردوغیرھا،ج06،ص419،دارالحدیث،القاھرۃ)
اس کے
تحت شرح نووی میں ہے "حیدرۃ اسم
للاسد،وکان علی رضی اللہ تعالی عنہ قدسمی اسدافی
اول ولادتہ"ترجمہ: حیدرہ،شیرکانام ہے اورحضرت
علی رضی اللہ تعالی کی پیدائش ہوتے ہی
ان کانام اسدرکھاگیا۔ (شرح
النووی علی صحیح مسلم، کتاب الجہاد،باب غزوۃ ذی
قردوغیرھا،ج06،ص425،دارالحدیث،القاھرۃ)
حدیث پاک میں ہے کہ :"اچھوں
کے نام پر نام رکھو۔"(المسند الفردوس، جلد2،صفحہ58،دار الکتب
العلمیہ، بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا