مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2060
تاریخ اجراء: 23ربیع الاول1445 ھ/10اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
"حفیظہ"
نام رکھنادرست ہے ۔یہ حفیظ کی مونث ہے اورحفیظ
کامعنی ہے :"امین ،محافظ،نگہبان وغیرہ"
معجم اللغۃ
العربیۃ المعاصرۃ میں ہے” حفيظة [مفرد]: ج حفيظات وحفائظ:مؤنث حفيظ.غضب وحمية۔۔۔حرز
يعلق على الصبي“(معجم اللغۃ العربیۃ المعاصرۃ،ج
1،ص 524،عالم الكتب)
القاموس الوحید میں ہے”الحفیظ:امین،محافظ،ذمہ
دار۔(القاموس
الوحید،ص 356،ادارہ اسلامیات،لاہور)
فیروز اللغات میں
ہے”حفیظ:محافظ،نگہبان ،خدائے تعالی کا صفاتی نام۔(فیروز اللغات،ص 571،فیروز سنز،لاہور)
لیکن بہتر یہ ہے کہ ازواج مطہرات
یا صحابیات
یادوسری نیک خواتین میں سے کسی کے نام
پر نام رکھاجائے کہ نیکوں کے نام پرنام رکھنے کی حدیث پاک میں
ترغیب دلائی گئی ہے اورامیدہے کہ اس سے نیکوں
کی برکات بچی کوملیں گی۔ حدیث مبارک
میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے
ارشاد فرمایا:" تسموا
بخیارکم"یعنی اپنے اچھوں کے نام پر
نام رکھو۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2،
صفحہ58، حدیث2329، دار الكتب العلمية ، بيروت)
نوٹ: اچھے ناموں کے متعلق معلومات کے لئےمکتبۃ المدینہ سے
شائع کردہ رسالہ "نام رکھنے کے احکام"کا مطالعہ کریں،اس
میں اچھے نام بھی موجود ہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا