مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-974
تاریخ اجراء: 21ذو الحجۃالحرام1444 ھ/10جولائی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
لفظِ فاطمہ فطم سے
بنا ہے،جس کا معنی ہے دور ہونا، خاتونِ جنت سیدہ فاطمہ رضی اللہ
تعالی عنہا کا نام فاطمہ اس لئے ہوا کہ
اللہ کریم نے آپ کو اور آپ کی آل اور آپ سےمحبت کرنے والوں کو جہنم کی آگ سے دور فرمادیا ہے۔
مشہور مفسر حکیم الامت مفتی احمد یار خان
نعیمی رحمۃ اللہ علیہ مرآۃ المناجیح
میں فرماتے ہیں:”فاطمہ بنا ہے فطم سے
بمعنی دور ہونا اس لیے جس بچہ کا دودھ چھڑا دیا جاوے اسے
فطیم کہتے ہیں۔چونکہ اللہ تعالٰی نے جناب فاطمہ ان
کی اولاد ان کے محبین کو دوزخ کی آگ سے دور کیا ہے اس
لیے آپ کا نام فاطمہ ہوا۔“(مرآۃ المناجیح، جلد8، صٖفحہ413، نعیمی
کتب خانہ، گجرات)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا