مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-883
تاریخ اجراء: 09ذیقعدۃالحرام1443
ھ/09جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
فاطمہ زہرا نام رکھنا کیساہے؟ اور اس کا معنی کیا
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فاطمہ کا معنی ہے :"
چھڑانے والی " اور زہرا کا معنی ہے:" روشن، صاف رنگ
والی، روشن چہرے والی۔" فاطمہ زہرا ،نام رکھنا بلاشبہ جائز
ہے بلکہ اچھاہے کہ یہ نام ،حضرت
سیدہ خاتون جنت،نبی رحمت صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ
وسلم کی لخت جگر،سیدتنابی بی فاطمہ رضی اللہ
تعالی عنہاکاہے اورحدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے
کی ترغیب ارشادفرمائی
گئی ہے ۔ چنانچہ نبی
رحمت صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا : "تسموا
بخیارکم"
ترجمہ: اپنے
میں سے اچھوں کے ناموں پرنام رکھو۔(کنزالعمال،حدیث
نمبر:45229،ج16،ص423،موسسۃ الرسالۃ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا