Farishton Ke Naam Par Bache Ke Naam Rakhna

فرشتوں کے نام پر بچے کا نام رکھنا

مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر: WAT-516

تاریخ اجراء: 01 رجب المرجب  1443ھ/03فروری2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   فرشتوں کے نام پر نام مثلا میکائیل وغیرہ کیوں نہیں رکھ سکتے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   فرشتوں کےناموں پرنام رکھناممنوع ہے۔اور اس کی وجہ یہی ہے کہ حدیث پاک میں اس سے منع کیا گیا ہے، چنانچہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :”سموابأسماءالانبیاء ولاتسموابأسماء الملائکۃ“ ترجمہ:انبیائے کرام علیہم السلام کےناموں پرنام رکھو اورفرشتوں کے ناموں پر نام نہ رکھو۔(التاریخ الکبیر للبخاری،ج5، ص35،دائرۃ المعارف،الھند)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم