مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1611
تاریخ اجراء: 16شوال المکرم1444 ھ/07مئی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بچے کا نام داؤد
اور سعد رکھنا جائز اور مستحب ہے کہ ان دونوں ناموں میں سے ایک نام جلیل
القدر نبی مرسل حضرت داؤد علی نبینا وعلیہ الصلاۃ
والسلام کا ہے اور دوسرا نام عظیم صحابی رسول،صلی اللہ تعالی
علیہ وآلہ وسلم، حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ
کا ہے اورحدیث مبارک میں انبیاء
کرام علیہم الصلاۃ والسلام
اورنیک لوگوں کے ناموں پرنام رکھنے کی ترغیب دلائی
گئی ہے ۔
البتہ !بچے کے نام میں بہتر یہ
ہے کہ اولاً صرف محمد یا احمد نام
رکھا جائے کہ حدیثوں میں اس نام کی بہت برکات بیان ہوئی
ہیں اور یہ برکات تنہا محمد یا
احمد نام رکھنے کی ہیں۔لہذا مشورہ ہے کہ بچے کا نام
اولاً محمد یا احمد رکھا جائے، اس کے بعد پکارنے کے لیے داؤد یا
سعدیا انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام، صحابہ کرام، اہلبیت اطہار اور اولیاء
عظام کے ناموں میں سے کوئی اور نام رکھ لیاجائے ایسا کرنے سے نام محمدیااحمد اور
دوسرانام جو رکھا جائےگا، دونوں کی برکتیں ملیں گی۔
ان شاء اللہ عزوجل۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا