Beti Ka Naam Ilma Hussain Rakhna

بیٹی کانام"علماحسین "رکھنا

مجیب: ابوالفیضان عرفان احمدمدنی

فتوی نمبر: WAT-879

تاریخ اجراء:       08ذیقعدۃالحرام1443 ھ/08جون2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بیٹی کا نام "علماحسین"رکھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عِلْمَا  (عین کے کسرہ کے ساتھ)   لغت میں  مصدر کے طور پر استعمال ہوتا ہے، "عِلْماً" کے معنی ہیں: پہچاننا، لیکن یہ ناموں کے لیے مستعمل نہیں ہے، اگر اسے نام کے طور پر رکھا جائے تو اگرچہ جائزہے لیکن آپ اس نام کی بجائے اپنی بچی کا نام ازواج مطہرات یا صحابیات وصالحات علیہم الرضوان  میں سے کسی کے نام پر رکھ لیں، مثلا فاطمہ ، عائشہ ، خدیجہ ، حفصہ ، زینب، وغیرہ کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔اوراللہ تعالی کی رحمت سے امیدہے کہ اس کی وجہ سے اچھوں کی برکات آپ کی بیٹی کے شامل حال ہوں گی ۔ان شاء اللہ عزوجل۔

    مزید معلومات کے کے لئےمکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسالہ "نام رکھنے کے احکام"کا مطالعہ کریں،اس میں اچھے نام بھی موجود ہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم