فتوی نمبر:WAT-848
تاریخ اجراء:26شوال المکرم 1443ھ28/مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
بیٹی کا نام حور العین رکھا جا سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حور العین
نام رکھنا درست ہے کہ عربی لغت کے اعتبار سے لفظِ حور جمع کا صیغہ ہے
اور اس کی واحد حوراء ہے یعنی ایک جنتی عورت کو
حوراء کہا جاتا ہےاور زیادہ جنتی عورتوں کے لئے حور استعمال ہوتا ہے
اور اردو لغت میں لفظِ حور بطورِ واحد بھی استعمال ہوتا ہے اوراس
اعتبار سے حور العین کا مطلب بڑی
آنکھوں والی خوبصورت عورت بنتا ہے، لہٰذا یہ نام
رکھ سکتے ہیں۔
البتہ! بہتریہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات،بیٹیوں، نانیوں،
دادیوں، صحابیات رضی
اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائےکہ اس کی وجہ سے
نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہو
گی۔
اور ناموں کے بارے میں تفصیلی
معلومات حاصل کرنے کےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے
کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے اوردرج ذیل لنک سےیہ کتاب ڈاؤن لوڈ
بھی کی جا سکتی ہے۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا