مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1882
تاریخ اجراء:20محرم الحرام1445ھ/08اگست2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بیٹی کا نام ہبہ نور رکھنا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
"ہبہ نور "نام رکھنا جائز ہے ،ہبہ کے معنی
ہیں :تحفہ یعنی گفٹ اور نور کا معنی روشنی۔البتہ!
یہ یادرہے کہ بچہ ہویابچی، ان کے نام اچھوں کے نا م
پررکھنامستحب ہے کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب دلائی
گئی ہے ۔لہٰذا بہتر یہ ہے کہ بچی کانام ازوجِ
مطہرات وصحابیات یاتابعیات
وصالحات رضوان اللہ علیھن کے نام پررکھ لیں۔
الفردوس
بماثور الخطاب میں ہے”تسموا بخياركم “ ترجمہ: اپنےاچھوں کے ناموں پر نام رکھو
۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328،
دار الكتب العلمية ، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا