Bachiyon Ke Islami Naam Batadein

بچیوں کے اسلامی نام بتادیں۔

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1295

تاریخ اجراء:       05جمادی الاولیٰ 1444 ھ/30نومبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچیوں کے نام رکھنے ہیں مہربانی کرکے کچھ نام بھیج دیں آپ کی بڑی مہربانی ہو گی۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بہتریہ ہےکہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات  رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائےکہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے اورامیدہے کہ  اس کی وجہ سے ان  بزرگ  خواتین کی برکتیں  بھی شامل حال ہو ں گی۔

   صحابیات وتابعیات اور صالحات کے  ناموں میں سے چند نام یہ ہیں:"مریم، آسیہ، ہاجرہ، سارہ، آمنہ، فاطمہ، عائشہ، خدیجہ، حفصہ، سودہ، رابعہ، کلثوم۔"

   نوٹ:ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام ‘‘کا مطالعہ کیجئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم