مجیب:مولانا احمد سلیم عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3312
تاریخ اجراء:13جمادی الاولیٰ1446ھ/16نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
’’زَوحَا“نام رکھ سکتے ہیں،اس کا معنی بتادیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
زَوحا کا معنی ہے:"جانا،دور ہونا،دورکرنا،ہٹنا،ہٹانا،الگ ہونا،الگ کرنا،اکٹھاکرنا۔"معنی کے اعتبار سے تو’’زوحا“نام رکھنا جائز ہے۔البتہ!بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام صحابیات وازواج مطہرات رضی اللہ تعالی عنہن اورنیک بیبیوں میں سے کسی کے نام پر رکھیں، تاکہ ان کی برکتیں حاصل ہوں۔
المنجد میں ہے:زَاحَ یَزوحُ زَوحاً وزَواحاً۔۔۔عن المکان:دور ہونا،ہٹنا،جانا۔(المنجد،ص348،خزینہ علم وادب، لاہور)
القاموس الوحید میں ہے”زاح عن المکان زوحا و زواحا:ہٹنا،الگ ہونا،دور ہونا،الشئی زوحا:ہٹانا،الگ کرنا،دور کرنا۔اکٹھا کرنا۔(القاموس الوحید،ص725،ادارہ اسلامیات،لاہور)
الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:”تسموا بخياركم“ترجمہ:اچھوں کے نام پر نام رکھو۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)
صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں، جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں،ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے، امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شاملِ حال ہو۔“(بہار شریعت، جلد3،حصہ15، صفحہ356، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
نوٹ:ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”نام رکھنے کے احکام“پڑھیں۔ اس میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے اسلامی نام بھی لکھے ہوئے ہیں،وہاں سے دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا نام رکھا جا سکتا ہے۔ نیچے دئے گئے لنک سے یہ کتاب ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہے۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا