Bachi Ka Naam Zeenia Rakhna

بچی کا نام"زینیہ"رکھنا

مجیب:ابوحفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3208

تاریخ اجراء:19ربیع الثانی1446ھ/23اکتوبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   زینیہ نام رکھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   "زینیہ"(زاء پر زبر کے ساتھ)یہ نام رکھنا جائز ہے کہ یہ زَین سے ہے  اور اس میں یاء نسبتی ہے  اورتاءمونث کی جیسے مکہ سے مکیہ وغیرہ اور"زَین"کا معنی ہے زینت۔لہذا زَینیہ کا معنی بنے گا زینت والی۔ بہتریہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات،بیٹیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائےکہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے، نیزامیدہے کہ اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کےشامل حال ہو گی۔

   المنجد میں ہے:زانہ یزینہ زینا:زینت دینا۔(المنجد، ص351، خزینہ علم و ادب،لاہور)

   فیروزاللغات میں ہے"زین:زیب وزینت ،خوبصورتی۔سجاوٹ"(فیروزاللغات،ص802،فیروزسنز)

   الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:”تسموا بخياركم“ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية، بيروت)

   صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں، جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں، ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے، امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شاملِ حال ہو۔“(بھار شریعت، جلد3،حصہ15، صفحہ356،مکتبۃالمدینہ، کراچی)

   نوٹ:ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ پڑھیں۔ اس میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے اسلامی نام بھی لکھے ہوئے ہیں،وہاں سے دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا نام رکھا جا سکتا ہے۔  نیچے دئے گئے لنک سے یہ کتاب ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہے۔

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم