Bachi ka Naam Zaira Rakhna

بچی کا نام"زائرہ"رکھنا

مجیب:مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3317

تاریخ اجراء:22جمادی الاولیٰ1446ھ/25نومبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   زائرہ(Zaira)نام رکھنا کیسا ہےاور اس کا معنی بھی بتا دیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   "زائرہ"زائر کی مؤنث ہےجس کا معنی ہے:مہمان،زیارت کنندہ(زیارت کرنے والی)۔

   لہٰذا یہ نام رکھنا،جائز ہے،البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔

   القاموس الوحیدمیں ہے:الزائر:ملاقاتی،مہمان،زیارت کنندہ۔“(القاموس الوحید،صفحہ726،مطبوعہ لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم