مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1817
تاریخ اجراء:19محرم الحرام1446ھ/26جولائی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا نام محمد وارث ہے، میں چاہتا ہوں کہ بچی کا نام "وِرثہ فاطمہ" رکھوں تاکہ دونوں کا نام ایک طرح کا ہوجائے، کیا میں یہ نام رکھ سکتا ہوں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ورثہ کا معنی "میراث"اور " ترکہ" وغیرہ ہیں اور "وِرثہ فاطمہ" کا معنی یہ بنا کہ حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا کی وراثت ، یہ نام رکھنا جائز تو ہے، مگر بہتر یہ ہے کہ حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نسبت سے صرف فاطمہ نام رکھ لیں ، اگر آپ کے نام کو شامل کرنا ہو، تو آخر میں وارث کا اضافہ کر تے ہوئے ”فاطمہ وارث“ نام رکھ دیں۔
اچھے اچھے ناموں اور ناموں سے متعلق معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ پڑھیں یہ کتاب آپ نیچے دیئے گئے لنک سے بالکل فری ڈاون لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا