Bachi Ka Naam Saltanat Parveen Rakhna Kaisa Hai ?

بچی کا نام سلطنت پروین رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-1334

تاریخ اجراء:       11جمادی الاخریٰ1444 ھ/04جنوری2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچی کا نام سلطنت پروین رکھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سلطنت کا معنی "حکومت اور عمل داری" ہے۔ اور پروین کا مطلب "عقد ثریا، سات ستاروں کا جھرمٹ" ہے یہ نام رکھنا جائز ہے، مگر بہتر یہ ہے کہ اس کےبجائے ازواج مطہرات یا صحابیات وغیرہ صالحات(نیک عورتوں ) میں سے کسی کے نام پر نام رکھا جائے تاکہ اچھے نام کی برکات بھی حاصل ہوں۔ اورحدیث پاک میں  بھی ہے کہ :"اچھوں کے ناموں پرنام رکھو۔" (کنزالعمال)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم