مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1920
تاریخ اجراء:05صفرالمظفر1445ھ/23اگست2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سابقہ نام رکھنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سابقہ نام رکھنا درست ہے ۔لغات میں سابقہ
کے درج ذیل معانی بیان ہوئے ہیں :
فیروز اللغات میں
ہے”سابقہ:(1)اگلا،اگلے زمانے کا(2)قدیم جان پہچان،دوستانہ(3)واسطہ ،معاملہ۔(فیروز اللغات،ص 760،فیروز
سنز،لاہور)
المنجد میں ہے”السابقۃ:السابق کا مؤنث۔۔۔سبقہ سبقا ،الی کذا:آگے بڑھ جانا،علی کذا :غالب ہونا۔صفت
سابق۔(المنجد،ص 357،خزینہ
علم و ادب،لاہور)
البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کانام ازوجِ مطہرات
وصحابیات یاتابعیات
وصالحات رضی اللہ تعالی عنہن
کے نام پررکھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ
و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:” تسموا بخیارکم“ یعنی اپنوں میں سے اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(کنزالعمال،ج06،ص516،حدیث نمبر:16793، موسسۃ
الرسالۃ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا