Bachi Ka Naam Nabeela Rakhna Kaisa Hai ?

بچی کانام نبیلہ رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1548

تاریخ اجراء: 13رمضان المبارک1444 ھ/04اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میرے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے میں اس کا نام نبیلہ رکھنا چاہتی ہوں کیا یہ نام رکھنا درست ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نبیلہ نام رکھنا درست ہے اس کا معنی ہے:شریف ومعززاورصاحب فضیلت عورت ،بلندنسب والی ۔

   اورنبیلہ نیک وپرہیزگارخاتون کانام ہے اورحدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ،اس اعتبارسےیہ نام رکھنااچھاہے۔

   المنجد میں ہے”نبالة:نجیب و شریف ہونا۔صفت:نبل و نبیل،مؤنث:نبلة و نبیلة۔۔۔۔”النبیل:شرافت والا، فضیلت والا،۔۔۔۔ النبیلة، نبیل کا مؤنث “(المنجد،ص 875،مطبوعہ لاہور)

   قاموس الوحید میں ہے”نبل فلان:کسی کا شریف اور عالی نسب ہونا،ھو نبیل وھی نبیلة۔۔۔۔۔۔ ”النبیل :شریف و معزز“ (القاموس الوحید،1605،مطبوعہ لاہور)

   اعلام للزرکلی میں ایک نیک خاتون کا نام  نبیلہ مذکور ہے :’’ نبيلة بنت السلطان الملك المظفر يوسف ابن عمر بن علي: سيدة يمانية تقية محسنة ‘‘ ترجمہ: نبیلہ بنت سلطان ملک مظفر یوسف بن عمربن علی : یمنی شہزادی ہیں جو کہ نیک و پرہیزگار خاتون ہیں۔(الاعلام للزرکلی، ج8، ص8، دار العلم للملايين، بیروت)

   نوٹ:مزید ناموں کی تفصیل کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا  مطالعہ مفید ہے۔یہ کتاب نیٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے ۔

   نیچے دیے گئے لنک سے کتاب ڈاؤن لوڈ کر بھی کر سکتے ہیں اور آن لائن مطالعہ بھی کر سکتے ہیں۔

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم