مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1548
تاریخ اجراء: 13رمضان المبارک1444 ھ/04اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرے ہاں بیٹی
کی ولادت ہوئی ہے میں اس کا نام نبیلہ رکھنا چاہتی
ہوں کیا یہ نام رکھنا درست ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نبیلہ نام رکھنا درست ہے اس کا معنی
ہے:شریف ومعززاورصاحب فضیلت عورت ،بلندنسب والی ۔
اورنبیلہ
نیک وپرہیزگارخاتون کانام ہے اورحدیث پاک میں اچھوں کے
نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ،اس
اعتبارسےیہ نام رکھنااچھاہے۔
المنجد میں
ہے”نبالة:نجیب و شریف ہونا۔صفت:نبل و نبیل،مؤنث:نبلة و
نبیلة۔۔۔۔”النبیل:شرافت والا، فضیلت
والا،۔۔۔۔ النبیلة، نبیل کا مؤنث “(المنجد،ص 875،مطبوعہ لاہور)
قاموس الوحید میں ہے”نبل فلان:کسی
کا شریف اور عالی نسب ہونا،ھو نبیل وھی نبیلة۔۔۔۔۔۔ ”النبیل :شریف و معزز“ (القاموس
الوحید،1605،مطبوعہ لاہور)
اعلام للزرکلی میں ایک
نیک خاتون کا نام نبیلہ مذکور
ہے :’’ نبيلة بنت السلطان الملك المظفر يوسف ابن عمر بن علي: سيدة
يمانية تقية محسنة ‘‘ ترجمہ: نبیلہ بنت سلطان ملک مظفر
یوسف بن عمربن علی : یمنی شہزادی ہیں جو کہ
نیک و پرہیزگار خاتون ہیں۔(الاعلام للزرکلی، ج8،
ص8، دار العلم للملايين، بیروت)
نوٹ:مزید ناموں کی
تفصیل کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’نام رکھنے
کے احکام‘‘کا مطالعہ مفید ہے۔یہ کتاب نیٹ
سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے ۔
نیچے
دیے گئے لنک سے کتاب ڈاؤن لوڈ کر بھی کر سکتے ہیں اور
آن لائن مطالعہ بھی کر سکتے ہیں۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا