مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1355
تاریخ اجراء: 20جمادی الاخریٰ1444
ھ/13جنوری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
لڑکی کا مناہل نام رکھنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِs الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ
ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
"
مناہل" "منھل" کی جمع ہے ، اس کا معنی "گھاٹ ،
چشمہ" ہے، یہ نام رکھنا جائز ہے۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ
ازواج مطہرات یا صحابیات یادوسری
نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر نام رکھاجائے کہ نیکوں
کے نام پرنام رکھنے کی حدیث پاک میں ترغیب دلائی گئی
ہے اورامیدہے کہ اس سے نیکوں کی برکات بچی کوملیں گی۔
حدیث مبارک میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ
و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:" تسموا بخیارکم"یعنی
اپنے اچھوں کے نام پر نام رکھو۔
نوٹ:
اچھے ناموں کے متعلق معلومات کے کے
لئےمکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسالہ "نام رکھنے کے
احکام"کا مطالعہ کریں،اس میں اچھے نام بھی موجود ہیں
۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا