مجیب:مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2449
تاریخ اجراء: 28رجب ا لمرجب1445
ھ/09فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
فلک فاطمہ اور شفا فاطمہ نام رکھے جا سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں مذکورہ دونوں نام رکھ سکتے ہیں،
معنی کے اعتبار سے ان میں
کوئی خرابی نہیں ہے۔ البتہ! بہتر یہ ہے کہ صرف
فاطمہ یا پھر کوئی ایسانام رکھا جائے جو کہ نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں،
صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر ہو ، کہ اس کی وجہ سے ان بزرگ
خواتین کی برکتیں
بھی شامل حال ہو ں گی۔
الفردوس بماثور الخطاب میں
ہے: ”تسموا
بخياركم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔ (الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية
، بيروت)
بہارشریعت میں ہے "بچہ کا اچھا نام رکھا
جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں جن کے کچھ
معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں ایسے ناموں
سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام
کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام
رکھنا بہتر ہے امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شامل حال ہو۔
"(بہارشریعت، ج03 ،حصہ15،ص356،مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا